اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کامرہ میں جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے10 سی کی پاکستان ایئرفورس میں شمولیت پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ، اس سے ہمارا دفاعی نظام مزید مضبوط ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تقریباً 40 برس کے بعد نئے طیارے پاکستان آئے ہیں، اس سے قبل جب ایف 16 آئےتو پاکستانی ائیر فورس میں خوشی کی لہر جاگ اٹھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ برصغیر میں سلامتی کو غیر متوازن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس عدم استحکام سے نمٹنے کے لیے یہ جی ٹین سی طیارے چین سے منگوائے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے بعد بالاکوٹ حملے پر پاکستان کا ردعمل دنیا نے دیکھا ہے جس سے دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستان اپنی حفاظت کرنا جانتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں ٹیکنالوجی پر خاص توجہ دی جائے گی، اس کے لیے ہم نے ٹیکنالوجی زون بنایا ہے، اور اس کے لیے ایک یونیورسٹی بھی بنانے جارہے ہیں ۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ پاکستان میں ہر قسم کا ٹیلینٹ موجود ہے، لیکن یہ پاکستانی ملک کے باہر بیٹھے ہیں، میرا ایمان ہے کہ ہم ملک میں ہر قسم کا انٹرنیشنل کاالٹی کا ادارہ بنا سکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب قوم پیچھے کھڑی ہوتو افواج کا حوصلہ بلند ہوتاہے،ہماری مسلح افواج اور قوم نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ملک ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔
ان کاکہنا تھا کہ ہماری ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے، جیسے جیسے ملک کی آمدنی بڑھے گی،پہلی ترجیح غربت کا خاتمہ ہوگا، دوسری ترجیح اپنےدفاع پرخرچ کریں گے، پاکستان مستحکم ہوتا جا رہا ہے، ملک کی سمت درست ہے اور معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل




