Advertisement
پاکستان

حکومتی کمیٹی کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد:حکومتی کمیٹی کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 12th 2022, 10:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومتی کمیٹی کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب پر مشتمل حکومتی کمیٹی نے چوہدری برادران سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی شریک ہوئے ،چوہدری شجاعت گھر پر ہی موجود تھے لیکن انہوں نے ملاقات میں شرکت نہیں کی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے چوہدری برادران کی اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں پر شکوہ کیا تو چوہدری پرویز الٰہی نے جوابی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ہمارے سیاسی مخالفین گجرات کے لیگی اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں پنجاب کی وزارت اعلی پیشکش کی آپ کیوں نہیں دیتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے کہا کہ (ق) لیگ کو وزرات اعلی دینے پر ہمارے اراکین اسمبلی راضی نہیں، اگر ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہو جائے تو آپ کے وزیر اعلی بننے پر اعتراض نہیں،

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے کہا کہ دوسرا فارمولا یہ ہے ایسا وزیر اعلی لائیں جس پر آپ اور ترین گروپ متفق ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران نئے وزیر اعلی پنجاب کے لیے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا نام زیر غور آیاجبکہ چوہدری برادران نے حتمی جواب کے لیے اتوار تک کا وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کو بتایا گیا کہ اتوار کو شام 7 بجے مونس الٰہی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ پی ٹی آئی قیادت کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

Advertisement
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 19 گھنٹے قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 19 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • چند سیکنڈ قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
Advertisement