Advertisement

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن میں 81 افراد کو سزائے موت

ریاض: سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں ایک ہی دن میں 81 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 13th 2022, 2:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن میں 81 افراد کو سزائے موت

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق  سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ افراد انتہا پسند گروہوں سے تعلق اور شدت پسندی میں ملوث تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والے افراد میں سعودی عرب اور یمن سے تعلق رکھنے والے شہری شامل ہیں۔

حکام کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گرد گروہوں القاعدہ، داعش، حوثی ملیشیا اور غیر ملکی ایجنسیوں سے وابستہ تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کے خلاف غداری اور دہشت گردی پھیلانے کے سنگین الزامات تھے جس پر مقامی عدالتوں نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر ان کو سزائے موت سنائی ہے۔

Advertisement