اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام کا اعتماد عمران خان سے اٹھ چکا ہے ، وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اب اس کو شکست نظر آ رہی ہے۔


چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد عمران خان سے اٹھ چکا ہے، ملک کی تمام جمہوری قوتیں غیر جمہوری شخص کو جمہوری طریقے سے چیلنج کر رہی ہیں، پارلیمان کے ممبر کا حق ہے کہ وہ اپنا ووٹ کا حق استعمال کرے۔
بلاول بھٹونے کہا کہ وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہے، گالی دینے پر اتر آیا، اب اس کو شکست نظر آ رہی ہے، یہ جمہویرت نہ قانون پر یقین رکھتا ہے، یہ فکسڈ میچ پر یقین رکھتا ہے، یہ صرف دھالندلی کرنا جانتا ہے،وزیراعظم عدم اعتماد جیتنے کی کوشش نہں کررہے ہیں بلکہ دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ہر قیمت پر اس کو دھاندلی نہیں کرے دینگے،عوام سلیکٹڈ کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ دھاندلی کرے، آرٹیکل 63 بلکل واضح ہے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو نظر آ رہا ہے کہ یہ آدمی دھاندلی کرنے جا رہا ہے،اس کے اپنے لوگ اعلان کر رہے ہیں کہ ووٹ نہیں گنیں گے، عدلیہ، الیکشن کمیشن سے اپیل کرونگا کہ ممبران کے ووٹ ڈالنے کے حق کا تحفظ کیا جائے، پارلیمانی ممبران کے ووٹ ڈالنے کیخلاف سازش کی جا رہی ہے،
بلاول بھٹو کا نے کہا کہ عدم اعتماد صرف عمران خان کیخلاف نہیں بلکہ معاشی بحران کیخلاف بھی ہے، عدم اعتماد اس خارجہ پالیسی کیخلاف ہے جس نے پاکستان کو عالمی فورم پر تنہا کر دیا، عدم اعتماد افراتفری کیطرف بڑھتے معاشرے کیخلاف ہے،ہم عدم اعتماد کر کہ شفاف الیکشن کیطرف جانا چاہتے ہیں۔
چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس آج تک التوا کا شکار ہے،الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ فارن فنڈنگ کا جلد سے جلد فیصلہ کرے، قوم کے سامنے آںا چاہیے کہ اس جماعت کو کہاں کہاں سے فنڈنگ ہوئی،
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کا پہلا جمہوری عدم اعتماد ہے، عدم اعتماد کے پیچھے عوام کی طاقت ہے، عدم اعتماد کامیاب ہو گا، تاریخ میں کبھی اتنا مجبور وزیراعظم نہیں دیکھا،اس حد تک خوفزدہ ہے کہ اب گالی دینے پر آ گیا ہے، اگر نمبر پورے نہ ہوتے تو کیا عمران اتنا پریشان ہوتا، اگر نمبر پورے نہ ہوتے تو اس کو یہ سازش کرنی پڑتی، یہ تو اپنے ممبرز پر بھروسہ نہیں کر رہے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل





