Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 18 2022، 6:00 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل

پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس ریڈ زون میں داخل ہوگئے اور باہر احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی۔

اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی سے تلخ کلامی کی اور سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکار کردیا۔

Advertisement