Advertisement
پاکستان

سیکرٹری قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق ارکان کو نوٹس جاری کردیے

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے سیکرٹری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ارکان کو نوٹس جاری کردیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 19 2022، 12:16 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکرٹری قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق ارکان کو نوٹس جاری کردیے

گزشتہ دنوں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش کی گئی تھی۔

اب اس معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور سیکرٹری قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس میں ارکان کو آگاہ کیاگیاکہ وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔

Advertisement