Advertisement

امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ

اوسلو: بحیرہ آرکٹک میں امریکی فوجی طیار ہ گر کر تباہ ہوگیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 19 2022، 8:56 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی طیارہ شمالی ناروے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں مسافر ہلاک ہو گئے۔

 امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا ۔  امریکی وی22 اوسپرے طیارہ ناروے میں نیٹو کی جنگی مشقوں میں شامل تھا۔ 

مقامی پولیس نے ایک بیان میں کہا، "افسوس کے ساتھ  طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، ہلاک ہونے والے تمام امریکی شہری تھے۔

خراب موسم کی وجہ سے حادثے  کی تفتیش روک دی گئی تھی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے کے بعد یہ دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

Advertisement