پشاور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی۔


تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی طبیعیت ناساز ہونے کی وجہ سے ن لیگ کا سوات میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے، خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نےکہا کہ مریم نواز شریف کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی، لہذا سوات گراسی گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مریم نواز کی صحت و تندرستی کے لیے دعا بھی کی ۔
Due to sudden illness of Vice President PMLN Maryam Nawaz Sharif. The rally in Swat Grassy Ground which had to be held today has been postponed.
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) March 22, 2022
Praying for the good health and wellness of Maryam BB ??
اس حوالےسے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 22 مارچ کو انہیں سوات کے دورے کے موقع پر گراسی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 16 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 20 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- ایک دن قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 21 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- ایک دن قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- ایک دن قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 21 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- ایک دن قبل







