Advertisement
پاکستان

اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا48 واں اجلاس آج سے شروع ہوگا

اسلام آباد : اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا دو رزہ 48 واں اجلاس  آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہاہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 22 2022، 1:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا48 واں اجلاس آج سے شروع ہوگا

تفصیلات کے مطابق  یہ دوروزہ وزارتی اجلاس اتحاد، انصاف اور ترقی کے لئے شراکت داری کے موضوع پر ہورہاہے ۔ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں اور مبصرممالک کے وزرائے خارجہ اوراعلیٰ سطح کے وفود اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہ 23مارچ کی یوم پاکستان پریڈ میں اعزازی مہمان ہوں گے۔

چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی مہمان خصوصی کے طورپرشرکت کریں گے۔عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل سمیت او آئی سی کے غیر رکن ممالک کے حکام اوراقوام متحدہ اور علاقائی و عالمی اداروں کے اعلیٰ نمائندے بھی اجلا س میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کل اجلاس کی افتتاحی نشست سے کلیدی خطاب کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اسلامی دنیا کو سیاسی، سیکیورٹی ،سماجی اوراقتصادی شعبوں میں موجود مواقع اوردرپیش چیلنجوں کے تناظرمیں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کی کانفرنس خصوصی اہمیت اختیار کرگئی ہے ۔ عالمی وعلاقائی اہمیت کے معاملا ت پرغوروخوض سمیت کانفرنس میں فلسطین اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور ان کی دیرینہ حمایت کااعادہ کیاجائے گا ۔

کانفرنس میں اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کاعزم دہرایاجائے گا اور ماحولیاتی تبدیلی، کوروناوباء سے بچائو کی ویکسین کی فراہمی میں ناہمواری اور پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول میں درپیش مشکلات پر غورکیاجائے گا۔

کانفرنس میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی سنگین خلاف ورزیوں کاجائزہ لیاجائے گا اس موقع پر جموں وکشمیرکے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کاوزارتی اجلاس بھی ہوگا ۔ وزارتی اجلاس میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے گزشتہ سال دسمبرمیں اسلام آباد میں ہونے والے غیرمعمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی مصائب ومشکلات کے تدارک کے لئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمدکاجائزہ بھی لیاجائے گا۔

 

Advertisement
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • 2 hours ago
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 3 hours ago
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 2 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 12 days ago
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 13 days ago
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 13 days ago
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 12 days ago
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • 3 hours ago
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 12 days ago
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 13 days ago
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 12 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • an hour ago
Advertisement