جی این این سوشل

پاکستان

 گوادر یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے وفد کا ملیر کینٹ کا دورہ 

کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق  گوادر یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے وفد کا ملیر کینٹ کا دورہ  کیا ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 گوادر یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے وفد کا ملیر کینٹ کا دورہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق یونیورسٹی آف گوادر کے  طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ملیر کینٹ کا دورہ کیا، شرکاء نے یاد گار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شرکاء کی جانب سے فوجی جوانوں کے ساتھ پورا دن گزار گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ملیر کینٹ میجر جنرل عمر مقبول نے وفد کا استقبال کیا،  وفد نے ملیر کینٹ میں میوزیم کا بھی دورہ کیا اور مختلف ہتھیاروں اور جنگی آلات دیکھے۔  

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  وفد  کے شرکا کو  دورے کے دوران ہتھیاروں اور جنگی آلات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ 

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا تھانہ نیو ٹاؤن مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جسمانی ریمانڈ منظور ہوتے ہی بانی پی ٹی آئی کے سیل کو پولیس اسٹیشن ڈکلیئر کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کا تھانہ نیو ٹاؤن مقدمے میں  5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا جس پر عدالت نے عمران خان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ بانی چیئرمین کو تھانہ نیوٹاون کے مقدمے میں 26 نومبر کو پیش کیا جائے گا۔ تفتیشی آفیسر راشد کیانی اڈیالہ جیل میں تفتیش کریں گے۔

جسمانی ریمانڈ منظور ہوتے ہی بانی پی ٹی آئی کے سیل کو پولیس اسٹیشن ڈکلیئر کر دیا گیا۔ عمران خان جسمانی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھانہ نیو ٹاون پولیس کی حراست میں رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سربراہ پاک فضائیہ کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ، مختلف اسٹالز کا جائزہ

ائیر چیف نے دفاعی صنعت کےفریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربراہ پاک فضائیہ کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ، مختلف اسٹالز کا جائزہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے  کراچی میں جاری  بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ  نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اس دوران  انہوں نے نمائش میں آئے ہوئے  غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی۔ جبکہ ائیر چیف نے دفاعی صنعت کےفریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ فریم ورک کا مقصد ایروسپیس شعبہ کی ترقی میں مسائل دور کرنا ہے، ایروسپیس اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی تعاون کا فروغ ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی صنعت فریم ورک کا مقصدایرو اسپیس سیکٹر میں موجود خلاکی نشاندہی اور اسے پر کرنا ہے۔

ائیرچیف مارشل ظہیر احمد نے نیشنل انکیوبیشن سینٹرفار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کےذریعے ابھرتے ٹیلنٹ کوپروان چڑھانےکی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نیشنل انکیوبیشن سنٹر فار ایروسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی صنعتوں کی صلاحیت اور ہنر کے فروغ پر زور دیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی صنعت فریم ورک کا مقصدایرو اسپیس سیکٹر میں موجود خلاکی نشاندہی اور اسے پر کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ  یہ نمائش دفاعی اور ایرو سپیس ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا بہترین مظہر ہے جو ملکی اور غیر ملکی شرکاء کو متوجہ کرنے کا باعث ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز طلب کر لیں

‏راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز جمعہ 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کے لیے تعینات ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز طلب کر لیں

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز طلب کر لیں۔

‏راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2 ونگز کی خدمات طلب کی گئیں ، ‏جہلم میں رینجرز کی 1 کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔

‏راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز جمعہ 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کے لیے تعینات ہوں گے۔

‏واضح رہے کہ جہلم میں 22 سے 27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll