پاکستان
حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان
طلبا اور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، حکومت پاکستان نے کل 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے کل یوم پاکستان پر 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کل تمام تعلیمی ادارے، ضلعی اور ڈویژنل دفاتر بھی بند ہوں گے، تمام سرکاری محکمے پرسوں معمول کے مطابق کھلیں گے۔23 مارچ کے حوالے سے مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔
خیال رہےکہ یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے،اس دن یعنی 23 مارچ 1940 کوہندوستان کے مسلمانوں نے انگریز کی غلامی کا طوق اتار پھینکنے کا فیصلہ کیا تھا ، 23 مارچ کو منٹو پارک لاہور (مینار پاکستان) میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کی قرار داد منظور کی۔
قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کیلئے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی، وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ ہرسال اس دن "23 مارچ" پورے پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
علاقائی
کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ
حملے کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ 2 راہگیر شدید زخمی ہو گئے
سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند پر راکٹ لانچر سے حملہ کردیا۔
ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کشمور کے علاقے گیھلپور میں کیا گیا، حملے کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ 2 راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے متعلقہ ہسپتال کشمور منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ارسلا شر اور شبیر شر شامل ہیں۔ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے علاج کے لیے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملے کی اطلاع کے فوری بعد کچے کے علاقے میں کارروائی کے لیے مزید پولیس کی نفری طلب کر لی گئی۔
پاکستان
بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی
آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج مارے گئے جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان
آئینی بینچ انتظامی کمیٹی نے آئندہ عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا
جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس نعیم اختر افغان آئندہ ہفتے آئینی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ انتظامی کمیٹی نے آئندہ عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس نعیم اختر افغان آئندہ ہفتے آئینی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے، آئندہ ہفتے آئینی بینچ 5 ججز پر مشتمل ہوگا جبکہ جسٹس عائشہ ملک منگل سے سپریم کورٹ میں معمول کے مقدمات کی سماعت کریں گی۔
سپریم کورٹ کے جاری روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ متعدد مقدمات کی سماعت کرے گا، آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔
روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی آئینی بینچ کا حصہ ہوں گی جبکہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس نعیم افغان آئندہ ہفتے عدالتی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
جسٹس عائشہ ملک منگل سے سپریم کورٹ میں معمول کے مقدمات کی سماعت کریں گی جبکہ آئینی بینچ کے ججز بھی آئندہ ہفتے سے معمول کے مقدمات سنیں گے، آئینی بینچ کے بعد ججز اپنے معمول کے مقدمات 11:30 بجے سنیں گے۔
آئینی بینچ کی آئندہ ہفتے کی کازلسٹ کے مطابق 27 نومبر کے لیے پانامہ پیپرز اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے دائر جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی گئی جبکہ طلبہ یونینز پر پابندی کے خلاف اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے لیے دائر درخواست بھی سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔
روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے خلاف مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا جبکہ ملک میں جنگلات کی کٹائی کے خلاف دائر درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں، اردو کو سرکاری اداروں میں رائج کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد، صنعتوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی اور نایاب پرندے تلور کے شکار پر پابندی کے لیے دائردرخواست پر بھی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔
اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے غیرفعال ہونے کی درخواستیں اور وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ 27 نومبر کو سماعت کرے گا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
-
کھیل 2 دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
موسم ایک دن پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان