راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور کرغزستان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور باہمی دفاعی تعلقات پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں منفرد حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں۔
آرمی چیف نے او آئی سی اجلاس کو تاریخی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اجلاس سے دنیا اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی اور سوچ سے آگاہ ہو گی، مشترکہ حکمت عملی سے امن اور استحکام کے لیے ابھرتے چیلنجز کا حل ڈھونڈنے میں مدد ملے گی۔
سعودی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے کردار کوسراہا ، شہزادہ فیصل نے سرحدی انتظامات ،علاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔
دوسری جانب کرغزستان کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو میں آمد ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی، دونوں جانب سے خطے میں دیرہا امن اور استحکام کیلئے مل کر کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مددگار ہوگا، یہ اجلاس عالمی برادری کو مشترکہ وژن اور حکمت عملی بنانے کیلئے تاریخی پیش رفت ہے، خطے میں امن و استحکام کے لئے درپیش چیلنجوں کا حل تلاش کیا جا سکے گا۔
ملاقات میں کرغزستان کے وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کرغز وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago





