جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان 65 ملین پاؤنڈ خرچ کر کے نواز کیخلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا:مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہےکہ عمران خان 65 ملین پاونڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان 65 ملین پاؤنڈ خرچ کر کے نواز کیخلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا:مریم نواز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم 65 ملین پاونڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو تو اللّہ نے سرخرو کر دیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے-

مریم نواز نے کہا کہ اسکو بتانا ہو گا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اسکو کس نے دیا؟

ٹیکنالوجی

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کر دیں

اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کر دیں

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان اوبر نے پاکستان میں سروس بند کرنے سے متعلق فیصلے کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ذیلی سروس ’کریم‘ کام کرتی رہے گی، جو پاکستان میں ہزاروں ڈرائیوروں کے لیے کمائی کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ اوبر نے 2009 میں کریم کو 3.1 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔ دونوں کمپنیوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی متعلقہ علاقائی خدمات اور آزاد برانڈز کا کام جاری رکھیں گے۔

لاہور میں صارفین کو ارسال کی گئی ایک ای میل میں اوبر نے کہا کہ اس نے ”30 اپریل سے لاہور میں اوبر ایپ سروسز کو مزید جاری نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے“۔

ای میل میں لکھا تھا کہ ہمای ذیلی کمپنی کریم اپنا آپریشن جاری رکھے گی، اور آپ کے پاس سائن اپ کرنے اور کریم پر سفر کرنے کا اختیار ہو گا۔

خیال رہے کہ اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

 کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

وفاقی حکومت نے گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی بنا دی، کمیٹی شہباز شریف کے حکم پر بنائی گئی۔

انکوائری کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) میاں مشتاق کریں گے۔

کمیٹی غیر ضروری طور پر گندم درآمد سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کی تحقیقات کرے گی۔

 کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔ 

سیکرٹری فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے تصدیق کی ہے کہ کمیٹی نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے، کمیٹی وزارت تجارت اور نگران حکومت کے درآمدگی فیصلے کی جانچ بھی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

پاکستان کسان اتحاد کا کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

گندم کی خریداری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔

پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ 

پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا جب کہ فلور ملز سیڈ ملز اور  آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے۔ 

دوسری طرف گندم کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہوئی ہے،لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلےمیں چند روز میں آٹھ سو روپے کلو کمی آئی ہے۔

لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2000 روپے پر آگئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے قیمت میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہوگئی ہے۔گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز مالکان کسانوں سے گندم خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی مکمل ختم کرے، دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll