Advertisement
پاکستان

استعفیٰ نہیں دوں گا ، ووٹنگ سے ایک روز قبل سرپرائز دوں گا، وزیراعظم

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست چوری اور چوری چھپانا ہے، کسی کی غلط فہمی ہو سکتی ہے کہ گھر بیٹھ جاؤں گا،

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 23rd 2022, 9:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
استعفیٰ نہیں دوں گا ، ووٹنگ سے ایک روز قبل سرپرائز دوں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی صورت مستعفی نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری گیند پر اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا اور ووٹنگ سے ایک روز قبل سرپرائز دوں گا۔

وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہو جاتے، سیاست کے لیے فوج کو بدنام نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست چوری اور چوری چھپانا ہے، کسی کی غلط فہمی ہو سکتی ہے کہ گھر بیٹھ جاؤں گا، کسی صورت استعفی نہیں دوں گا، کیا چوروں کے دباؤ پر استفعیٰ دے دوں، کیا لڑائی سے پہلے ہاتھ کھڑے کر دوں؟

ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے، کرپٹ ٹولے کے کہنے پر ہرگز استعفی نہیں دوں گا، عوام میرے ساتھ ہے، 60 سے 65 فیصد باعزت عوام میرے ساتھ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کے بعد میری سپورٹ 90 فیصد سے اوپر جائے گی، میرا ٹرمپ کارڈ یہ ہے کہ میں نے ابھی تک کوئی کارڈ شو ہی نہیں کیا، میں کرپشن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کروں گا، میرے دو بنیادی اصول ہیں، احتساب میں این آر و نہیں دے سکتا، میں اپنے اللہ سے اور ملک سے غداری نہیں کر سکتا۔

قائد حزب اختلاف سے ہاتھ ملانے سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ کرپشن میں ڈوبے ہوئے شخص کےساتھ ہاتھ نہیں ملاسکتا، ان کی سیاست ان کی تحریک عدم اعتماد کے بعد ختم ہو چکی ہے، یہ کس آئین میں ہے کہ پیسے خرچ کرکے حکومت گرا دی جائے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے، فضل الرحمان کے اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہو گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی ہے، چوہدری نثار سے 40 سال پرانا تعلق ہے۔

Advertisement
وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

  • 20 hours ago
 افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم

 افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم

  • a day ago
سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  • 21 hours ago
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ

لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ

  • a day ago
 فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی

 فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی

  • 20 hours ago
لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی  تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی 

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی  تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی 

  • a day ago
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع 

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع 

  • a day ago
معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے

  • a day ago
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

  • a day ago
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

  • a day ago
سونا مسلسل دوسرے روز  بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری

  • a day ago
Advertisement