Advertisement
پاکستان

گیٹ نمبر4 کو نہیں کھٹکھٹاوں گا بلکہ جمہوری طریقے سے مقابلہ کروں گا:بلاول بھٹو

مالاکنڈ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے میں گیٹ نمبر 4کو نہیں کھٹکھٹاوں گا بلکہ اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 23rd 2022, 9:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گیٹ نمبر4 کو نہیں کھٹکھٹاوں گا بلکہ جمہوری طریقے سے مقابلہ کروں گا:بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ کے عوام سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے، قائد عوام نے یہاں پر ٹیکس فری زون قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے پاکستان کی قسمت بدلی، گزشتہ تین نسلوں سے یہاں کے عوام کی خدمت کررہے ہیں، شہید بی بی نے  لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا تھا، شہید بے نظیر بھٹو نے عوام کی خدمت کی۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی نے نوجوانوں کوروزگارکےمواقع فراہم کیے، ہم وقت کے ظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، پہلے دن سے کٹھ پتلی اورسلیکٹڈ کا مقابلہ کررہے ہیں، ہم اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم کوئی غیر جمہوری طریقہ استعمال نہیں کریں گے، میں گیٹ نمبر 4کو نہیں کھٹکٹاؤں گا، میں کالا کوٹ پہن کر عدالت نہیں جاؤں گا، ہم ایمپائر کی انگلی کا جواب ووٹ کی انگلی سے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بزدل ہے، مقابلے سے بھاگ رہے ہیں، ہمیں چوہے کہنے والے خود بھاگ رہے ہیں۔

Advertisement