Advertisement
پاکستان

پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی

اسلام آباد:حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کر دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 23rd 2022, 10:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اب 24 کے بجائے 26 مارچ کو ہوگا۔

لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ آج پی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔

 مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لانگ مارچ کی تبدیلی کے حوالے سے اجازت دیدی ہے۔

حکومت مخالف لانگ مارچ اب 26 مارچ کو لاہور کے ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹیریٹ سے روانہ ہوگا۔

یادرہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Advertisement