پاکستان
حکومتی کمیٹی کی ایم کیو ایم پاکستان کےوفد سے اہم ملاقات
اسلام آباد:حکومتی ٹیم نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی رہنماوں بشمول اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پر مشتمل وفد نے ایم کیو ایم ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔
پاکستان
سابق صدر پرویز مشرف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا
سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا ۔

طیارہ پرویز مشرف کا جسد خاکی لے کر کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کرگیا ہے، خصوصی طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر لینڈ کیا،طیارے میں مرحوم کے 3 ذاتی ملازمین ، اہلخانہ شامل ہے
ذرائع کاکہناہے کہ طیارہ کوملیکس ایوی ایشن کا ہے،دبئی کے وقت کے مطابق سات بجکر بارہ منٹ پر طیارے نے پرواز بھری تھی۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں شدید زلزلے سے نقصانات پر رنج وغم کا اظہار
ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ پیرکواپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔
تجارت
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 4 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہوکر 175154 روپے ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر بڑھ کر 1870 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
قبول ہے! قبول ہے! قبول ہے! شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :بوری بند لاش کا معمہ حل،باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
عراقی باپ نے 22 سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
آیت اللہ خامیہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معافی دیدی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پرویزمشرف کے انتقال پر نواز شریف کا اظہار افسوس
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
ترکیہ، شام،تاریخ کا بدترین زلزلہ، قیامت خیز مناظر، 1000 ہلاکتیں
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار