پاکستان
پی آئی اے کی آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازیں 22 اپریل سے شروع ہونگی
کراچی : پاکستان انٹریشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی سڈنی آسٹریلیا کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز جمعہ 22 اپریل 2022 سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی سڈنی آسٹریلیا کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز جمعہ 22 اپریل 2022 سے ہو گا،سڈنی کی براہ راست ابتدائی پروازیں جمعہ کو لاہور تا سڈ نی اور سڈنی تا لاہور اتوار کو چلائی جائیں گی۔ سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں سے وقت کی بچت اورمسافروں کوسامان کی مد میں بھی سہولت ملیں گی۔
The wait is over! Introducing first ever direct flight between #Pakistan & #Australia. Starting from April 22, 2022. For further details or to secure your bookings, please contact PIA Call Centre at 111 786 786 or visit our website at https://t.co/zzPi4NyCFA. #PAKVsAUS pic.twitter.com/CFRAdEvw9x
— PIA (@Official_PIA) March 24, 2022
اکانومی کلاس کے مسافروں کو 45 کلو گرام،ایگزیکٹو کلاس کے مسافروں کو 55 کلوگرام سامان لے جانے کی اجازت ہو گی ، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے فلائٹ آپریشنز کے انتظامات کو حتمی شکل کی ہدایات کردی ہیں۔
سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ اور فرنٹ لائن ٹیموں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں،پی آئی اے نے ایوی ایشن انڈسٹری کو درپیش کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور حال ہی میں کراچی اور لاہور سے باکو کے لیے پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ قومی ائر لائن اپنے نیٹ ورک میں مزید منزلیں شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔
پاکستان
1 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں نگران حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات کی وجہ سے روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 30 سے 35 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔

لاہور: نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی مستحکم ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں نگران حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات کی وجہ سے روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 30 سے 35 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے ذخیرہ اندوزوں، کرنسی کے اسمگلروں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں کی جس کے باعث ملک میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے ۔
انٹربینک میں ڈالر 308 اور روپے سے اوپر چلا گیا۔ اس ماہ کے شروع میں ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 330 روپے رہی ۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں 291.76 تک لے جایا گیا، جو کہ 5 ستمبر کے بعد سے اس کی بہترین سطح ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ اگلے پیٹرول کے اعلان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عبوری حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ وہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
صحت
آواسٹین انجکشن اسکینڈل میں دو ملزم گرفتار
ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ انسانی صحت کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا جرم کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

لاہور: پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ آواسٹین انجیکشن سکینڈل میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ انسانی صحت کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا جرم کرنے والوں اور اس کیس میں ملوث کسی بھی ملزم کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
آواسٹین انجیکشن کا مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور، قصور اور جھنگ کے اضلاع میں ذیابیطس کے متعدد مریضوں کو یہ انجیکشن ریٹنا کے نقصان کے علاج کے لیے لگائے گئے لیکن اس کے بجائے ان میں شدید انفیکشن ہو گیا۔
یہ تشویشناک صورتحال ابتدائی طور پر ضلع قصور میں منشیات کے منفی ردعمل کے رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے ۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) کے بورڈ آف کمشنرز نے سینئر انتظامیہ کو ان ہسپتالوں کا خصوصی معائنہ کرنے کی ہدایت کی جہاں مریضوں کو Avastin انجیکشن لگانے کے نتیجے میں آنکھوں میں انفیکشن کے کیسز سامنے آئے۔ ہدایات ریٹائرڈ جسٹس محمد بلال خان کی زیر صدارت پی ایچ سی بورڈ آف کمشنرز کے ہنگامی اجلاس کے دوران جاری کی گئیں۔ پی ایچ سی کے نمائندے نے دونوں عبوری صوبائی وزرائے صحت پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کے بارے میں اپ ڈیٹ بھی فراہم کیں ۔
تجارت
پاکستان کوجاری مالی سال میں 3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
پاکستان کوقرضوں اورگرانٹس کی صورت میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے،اقتصادی امورڈویژن

پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔
اقتصادی امورڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دوطرفہ،کثیرالجہتی شراکت داروں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، ٹائم ڈیپازٹس اورنیاپاکستان سرٹیفیکٹس کی صورت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستان کوقرضوں اورگرانٹس کی صورت میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے.
جولائی میں قرضوں اورگرانٹس کی صورت میں پاکستان کو2.890 ارب ڈالر اوراگست میں 316.14 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں پاکستان کو کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے مجموعی طورپرگرانٹ اورقرضوں کی مد میں 335.87 ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی،جولائی میں قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں پاکستان کو193.16 ملین ڈالر اوراگست میں 142.71 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔
دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستان کو مجموعی طورپر221.36 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی. جولائی میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں پاکستان کو114.05 ملین ڈالر اوراگست میں 107.31 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔
ٹایم ڈیپازٹس کی مدمیں جولائی میں پاکستان کودوارب ڈالرکاقرضہ موصول ہوا جبکہ نیاپاکستان سرٹیفیکٹس میں سرمایہ کاری کی مدمیں جولائی میں 74.70 ملین ڈالر اوراگست میں 66.12 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد پولیس عمران خان کواٹک جیل سے لے کر اڈیالہ جیل کیلیے روانہ
-
تفریح 13 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی انڈیا سے بڑی مانگ
-
دنیا 2 دن پہلے
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے