Advertisement
پاکستان

طے نہیں کیا کہ کس کے ساتھ جانا ہے: عامر خان

اسلام آباد:متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ابھی تک طے نہیں کیا کہ کس کے ساتھ جانا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 24 2022، 6:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
طے نہیں کیا کہ کس کے ساتھ جانا ہے: عامر خان

تفصیلات کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ مشاورت جاری ہے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، آج کی میٹنگ بھی مشاورت کا حصہ ہے، دونوں طرف سے اچھے خیالات کا اظہار  ہوا۔

 عامر خان کا کہنا تھا کہ بلاول نے کہا ہےکہ انھوں نے مطالبات مان لیے ہیں، لیکن یہ مطالبات زبانی مانےگئے ہیں، اس کا ایک پورا طریقہ کار ہوتا ہے، باقاعدہ تحریری شکل دی جاتی ہے، ساری چیزیں جب تک طے نہیں ہوں گی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکتا،چاہے ن لیگ کے ساتھ بات ہو یا پیپلزپارٹی، تحریری معاہدہ ہوگا توسامنے آجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے فیصلے سے متعلق اعلان رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا، کوئی جلدی نہیں،  اپنے لوگوں اور اپنے شہر کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے، ہم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے فیصلہ کرلیں گے۔

Advertisement