مانسہرہ:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چوہا نمبرون شہباز شریف وزیراعظم کے خواب دیکھ رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے اپنی اچکن سلوا لی تھی اور وہ وزیراعظم کے خواب دیکھ رہا تھا، بڑے بڑے اس نے بیان دیئے اس نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو ایبسولوٹی ناٹ نہیں کہتا اور امریکہ کو ناراض نہ کرتا۔
انہوں نے کہا ہےکہ لگتا ہے شریف خاندان اب لندن میں جا کر سیاست کریگا، اگر انہوں نے لندن میں سیاست کی تو مجھے ڈر ہے برطانیہ پاکستان سے قرض مانگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 27مارچ کو قوم نے ان چوہوں کو یہ بتانا ہے کہ وہ امر باالمعروف کے ساتھ کھڑی ہے، بڑوں سے کہہ رہا ہوں کہ آنے والی نسلوں کیلئے نکل کر چوہوں کو بتانا ہے کہ پاکستانی قوم سچائی کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کے ضمیر کے سودے کرکے ملک کے نظام کو تباہ کرتے ہیں، یہ اپنی چوری چھپانے کیلئے پوری قوم کو تباہ کررہے ہیں،ان کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،اور اس جنازے پر نیا پاکستان کھڑا ہورہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کو تو جہاں بوٹ نظر آتے ہیں وہ پالش کرنا شروع کردیتے ہیں۔

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 13 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
- 2 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 15 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- an hour ago

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- an hour ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 11 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 16 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 15 hours ago

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 42 minutes ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 15 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 13 hours ago

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر
- an hour ago