جے یو آئی کا جلسہ، عدالت کا این او سی کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر حکم دیا ہے کہ این او سی کی خلاف ورزی پر اسٹیٹس دیکھے بغیرکارروائی کی جائے۔


چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےاسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پرحکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، سیاسی جماعتیں اور رہنما قانون پرعمل درآمد کے پابند ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کو جلسہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کیا تھا۔
این او سی کے مطابق تحریک انصاف کو کو پریڈ گراونڈ میں جب کہ جے یو آئی کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے 38 شرائط کے تحت این او سی جاری کیا جس کے مطابق کسی کو شہر کا کوئی روڈ بلاک نہیں کرنے دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ جلسے میں کوئی ڈنڈابردار فورس یا جان لیوا ہتھیار لانے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ جے یو آئی کو کسی قسم کے دھرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
این و سی کے مطابق اسلام آباد کی ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے، ریڈ زون کے باہر ایک کلو میٹر کی حدود تک جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
جلسے اور ریلی کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی، کسی بھی املاک کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار بھی منتظمین ہوں گے۔

ماہرین موسمیات کی رواں سال ریکارڈ سردی کی پیشگوئی
- 4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ
- 5 hours ago

پاکستانی ویمن ٹیم کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا
- 3 hours ago

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 3 hours ago

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے اور قانون سازی کا حکم
- 3 hours ago

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 hours ago

جھنگ: جھوٹا زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار
- 36 minutes ago

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف کوئی ایجنڈا نہیں، ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے: بیرسٹر گوہر
- 3 hours ago

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالتی نظام پر برہمی، "دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں"
- 3 hours ago

ڈرگ کورٹ کا بڑا فیصلہ: حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 5 hours ago

اسحاق ڈار کا سی فام اجلاس سے خطاب، پاکستان کا دولتِ مشترکہ کی مضبوطی پر زور
- 3 hours ago

🇵🇰 صاحبزادہ فرحان کا عزم: ’بھارت سے فائنل میں دوبارہ مقابلہ ہو گا
- 3 hours ago