مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطحی وفدکی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے وفد نے ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد، ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو کی۔


ذرائع کےمطابق ن لیگ کے وفد میں خواجہ آصف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ،خواجہ آصف اور عطا اللہ تارڑ شامل تھے۔
ق لیگ کی جانب سے ملاقات میں وفاقی وزرا چودھری طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی، رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین، حسین الٰہی، اور سینیٹر کامل علی آغا نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں کے مابین فیصلہ ہوا کہ آئندہ بھی مشاورتی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھرلی ہے اور ن لیگی وفد نے چوہدری برادران کو نواز شریف کا یہی پیغام پہنچانا تھا۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق جلد الیکشن کرانےکی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 12 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 12 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 13 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 13 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 10 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 12 گھنٹے قبل