کہتا تھا کہ دس لاکھ کا مجمع ہوگا، دس لاکھ تو کیا دس ہزار لوگ نہیں آئے : مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے عمران کی بدتمیزی کا منہ توڑ جواب ملے گا، تم دوسروں کو چوہا کہتے ہو، میں بتاتی ہوں کہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا کون ہے۔


مریم نواز نے کہا کہ ایک وہ ہے جو پریڈ گراؤنڈ میں زور زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا کہ دس لاکھ کا مجمع ہوگا، دس لاکھ تو کیا دس ہزار لوگ نہیں آئے۔
گوجرانوالہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے خطاب کیا، اپنے خطاب میں مریم نواز نے گوجرانوالہ والوں کو آئی لو یو بھی کہا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ گوجرانولا آؤ اور دیکھو کہ چوبیس گھنٹے میں دو بار جلسہ کیسے ہوتا ہے، عوام نے عمران کے جلسے میں شرکت نہ کرکے ان کی سیاست دفن کردی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ باتیں کرتے ہو عالمی سازش کی، کیا امریکا نے تمہارے دو درجن بندے اڑا دئیے، نوا ز شریف نے ایک گیند سے تمہارے دو درجن بندے اڑادئیے، نواز شریف جس سے بھی ملتا ہے پاکستان کے لئے ملتا ہے، نواز شریف تمہاری طرح بھارت جا کر پاکستانی فوج کو برا بھلا نہیں کہتا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کان کھول کر سن لو، یہ ادارے بھی نواز شریف کے ہیں، یہ ملک، یہ عوام بھی نواز شریف کے ہیں، پوری دنیا نے کہہ دیا کہ نواز شریف صادق اور امین ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف آئیں گے، آپ کی قسمت بدلیں گے، نواز شریف کی طرف سے آپ کو کہتی ہوں، گوجرانوالا آئی لو یو۔
انہوں نے کہا کہ آج پریڈ گراؤنڈ میں کھڑا جو جی جی کر رہا تھا وہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا ہے، ا ب کہیں اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نواز شریف پر نہ لگا دینا۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا جو کھا کھا کر موٹا ہوگیا ہے اس کا نام ہے عمران خان، یہ وہ ہے جو بائیس کروڑ لوگوں کا آٹا، نوکریاں کھاگیا۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ الزام لگاتے ہو نواز شریف پر،چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرجاؤ۔
اسی دوران اپنے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ کیسا انوکھا صادق و امین ہے جو توشہ خانہ کیس کا حساب نہیں دیتا، عمران خان سند یافتہ چور ہے، گوجرانولا کی عدالت سزا سنا چکی ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی حکومت کاخاتمہ ہوگا، ملک کو نواز شریف کی قیادت میں قائداعظم کا خوشحال پاکستان بنائیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران نیازی نے مزدوروں کو بے روزگار کردیا، عمران نیازی تمہیں جتنے جلسے کرنے ہیں کرلو، ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ اس شخص نے نوجوانوں کے خواب چرائے ہیں، آج ماں باپ کے پاس بچوں کو دودھ پلانے کے لئے پیسے نہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مجھےکوئی خرید نہیں سکتا لیکن نوجوانوں کے پیار نے مجھے خرید لیا، ہمارا قافلہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے، ہم خالی ہاتھ نہیں لوٹنےوالے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قرارداد پاس ہوگی گوجرانوالہ کے عوام نے ووٹ دے کر پاس کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال تک نواز شریف اور شہباز شریف کی تلاشی لی، یہ کیسا انوکھا صادق اور امین ہے جو توشہ خانے کا حساب نہیں دیتا، فارن فنڈنگ کیس میں ثابت ہوگیا کہ منی لانڈرنگ کی ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ انشاءاللّٰہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ
- 6 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 5 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 6 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل










