جی این این سوشل

پاکستان

وقت آ چکا ہے کہ اتحادی اپوزیشن کے ساتھ کا اعلان کریں گے:فضل الرحمان

لاہور: مولانا فضل الرحمان کا جی این این کے پروگرام ویوپوائنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ادارے نے ادراک کر لیا ہے کہ پشت پناہی کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وقت آ چکا ہے کہ اتحادی اپوزیشن کے ساتھ کا اعلان کریں گے:فضل الرحمان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اور ن لیگ جو طے کرے اس کو سپورٹ کریں گے،عمران خان کے استعفیٰ کی صورت میں درمیانی راستہ نکل سکتا ہے۔میں اس کو پہلے دن سے ہی  منکر سمجھتا ہوں، فوراً الیکشن ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا کردار جانبدارانہ ہے،انہوں نے ازخود جلسے کیے اور اپوزیشن کو چیلنج کیا،اسپیکر   کے کردار سے مطمئن نہیں، انکی جانبداری کا بھی مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک خالی نہیں کہ اس صورتحال سے نمٹ نہ سکیں، دنیا اعتماد کرے گی کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے،اس مرحلے کے بعد باقی مرحلے آسان ہو جائیں گے۔ 

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گیڈر بھبھکیاں ختم ہو چکی ہیں،یہ کسی اور کا ایجنٹ ہے،عمران خان کوئی مذہبی آدمی نہیں ہے،کیا گالیاں دینا امر بالمعروف ہوتا ہے،ہم نے برداشت کے ساتھ ایسے رویوں کو برداشت کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑیں گے تو ان کے لیے نقصان دہ ہو گا،ہم نے آج تک کسی عہدے پر فوکس یا بات نہیں  کی۔ میرا مؤقف ہے انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

 

کھیل

پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے  شکست دے دی

پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز کی بڑی شکست دے کر بارڈر گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلا میچ پرتھ میں کھیلا گیا جس کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تاہم میزبان ٹیم 104 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 487 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کینگروز بیٹنگ لائن اپ دوسری اننگز میں بھی فلاپ رہی اور پوری ٹیم 238 رنز ہی بناسکی، 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخلہ نہ ہوسکے، ٹریوس ہیڈ 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے کپتان جسپریت بمرا نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے، محمد سراج نے میچ میں 5 اور ہرشت رانا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز مجموعی طور پر 17 وکٹیں گری تھیں، جس سے بظاہر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ یہ میچ تیسرے دن ہی ختم ہوجائے گا لیکن بھارتی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرکے ناقدین کو خاموش کردیا۔

پہلی اننگز
بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وُڈ نے 4 جب کہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

روہت شرما کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے جسپریت بمرا نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 104 رنز پر ہی ڈھیر کردیا، حیران کن طور پر پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں ہی داخل نہ ہوسکے، بھارت کی جانب سے بمرا نے 5، ہرشت رانا نے 3 اور محمد سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز
پہلے روز 17 وکٹیں گرنے کے بعد کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیا کی 3 وکٹیں گریں جس کے بعد دوسری اننگز میں بھارت کے یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل نے دوسرے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 172 رنز بنائے۔

یشسوی جیسوال نے نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ وہ 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، کے ایل راہل 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 5 رنز پر آؤٹ ہونے والے ویرات کوہلی نے دوسری اننگز میں 143 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے نہ صرف اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کی بلکہ آسٹریلیا کے خلاف بھارت کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کردیا۔

ویرات کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری بنائی، آسٹریلوی سرزمین پر یہ انکی 7 ویں سنچری تھی، یوں وہ نے آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا 6 سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔

534 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تیسرے دن کے اختتام پر صرف 12 رنز پر ہی 3 وکٹیں گنوادی تھیں، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین اور ناتھن میکسوینی دونوں اننگز میں ناکام رہے۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن میکسوینی صفر، عثمان خواجہ 4، پیٹ کمنز 2، مارنس لبوشین 3، اسٹیو اسمتھ 17، ٹریوس ہیڈ 89، مچل مارش 47، الیکس کیری 36، مچل اسٹارک 12 اور ناتھن لیون صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے

ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے  مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے  مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں۔
 ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں یہ دعویٰ کیا کہ وہ وِلن کو شکست دینے کے لیے اپنی امتیازی طاقت کا استعمال کریں گے۔
ایلون مسک کی مضحکہ خیز پوسٹ نے تصوراتی سپر ہیروز کے حریفوں کو بھی مخاطب کیا۔ زبانی کلامی تبصرے میں انہوں نے بیٹ مین کے دشمن جوکر پر طنز کیا، "اوہ، تم اپنے آپ کو 'جوکر' کہتے ہو؟ پھر تم لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے؟ کتنی عجیب بات ہے۔
ایلون مسک نے آئرن مین سوٹ میں اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں ولن کو شکست دینے کے لیے اپنے ممتاز ہونے کی طاقت کا استعمال کروں گا!" اوہ آپ اپنے آپ کو "جوکر" کہتے ہیں، پھر آپ ایک لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے!  یہ کتنی عجیب بات ہے۔
اس تصویر نے ایکس پر مزاحیہ میمز  کو جنم دیا ہے۔ صارفین نے مسک کو اگلے آئرن مین کے طور پر تصور کیا اور مذاق کے ساتھ انہوں نے لکھا، "Irony Man: Meme War  جلد ہی تھیٹرز میں آرہا ہے۔

ایک اور صارف نے مسک کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ تو آپ نے کونسا لطیفہ سنا دیا، آپ نے کبھی کوئی مضحکہ خیز لطیفہ نہیں سنایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یو اے ای میں تین روز سے لاپتہ یہودی مذہبی پیشوا کی لاش برآمد

اماراتی حکومت نے قتل کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یو اے ای میں تین روز  سے لاپتہ  یہودی مذہبی پیشوا کی لاش برآمد

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تین دن قبل مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والے یہودی شہری کی لاش مل گئی جب کہ اماراتی حکومت نے قتل کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہودیوں کے مذہبی پیشوا (ربی) 28 سالہ زوی کوگن جمعرات کے روز یو اے ای میں لاپتا ہوگئے تھے۔ زوی کوگن کی لاش اماراتی شہر العین میں ملی جو عمان کی سرحد سے متصل ہے جب کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں وہاں قتل کیا یا کہیں اور قتل کرنے کے بعد لاش کو وہاں پھینکا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت اس واقعے کے ذمہ داروں کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور یورپی ملک مولڈووا کی دہری شہریت رکھنے والے ربی زوی کوگن نے مولڈووا کے پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا تھا۔اسرائیل کی حکمران دائیں بازو کی جماعت لکود پارٹی کے رکن ایوب کارا نے دبئی میں انگریزی زبان میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا وہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے قتل کا الزام ایران پر عائد کردیا۔

اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والے ایوب کار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد لاش کو تدفین کے لیے اسرائیل بھیجا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اماراتی اور اسرائیلی حکام نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ قتل میں کون ملوث ہیں اور اس کا مقصد کیا ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll