جی این این سوشل

پاکستان

 قومی اسمبلی کااجلاس آج   ہوگا

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس (آج )پیر شام 4بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں شروع ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 قومی اسمبلی کااجلاس آج   ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد (آج )پیر شام 4بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں شروع ہوگا ، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے ۔

ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 95 ون کےساتھ قومی اسمبلی کے 2007 کے رولز اینڈ پروسیجر 37 کے تحت وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ مشترکہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

آئینی ضابطہ کار کے مطابق اسپیکر ریکوزیشن جمع کرانے پر 14 روز کے اندر اجلاس طلب کرنے کا پابند ہوتا ہے تاہم اسپیکر کی جانب سے 11 روز گزر جانے کے باوجود کوئی اعلان نہ سامنے آنے پر اپوزیشن نے دھمکی دی تھی کہ اگر پیر تک تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں کارروائی شروع نہیں کی گئی تو ایوان میں دھرنا دیں گے۔

پاکستان

سرکاری حج اسکیم: 6 روز میں 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری حج اسکیم: 6 روز میں 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کیلیے پہلے 6 روز میں  15844 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 15 نامزد بینکوں کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، گزشتہ 6 دنوں میں 15 ہزار 844 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان  کے مطابق اسلام آباد 485 5 ،کراچی 3053 ، لاہور5118 ، ملتان 1807 اورکوئٹہ سے 381 افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں درخواستوں کی وصولی کا عمل تیز ہو گا، درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے عازمین حج کی رہنمائی کیلیے موبائل ایپ پاک حج فعال کردی گئی ہے، عازمین رجسٹریشن، لاگ ان کیلیے شناختی کارڈ اور حج درخواست نمبر استعمال کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح پربحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح پربحال

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے منفی آغاز کے بعد تیزی دیکھی جارہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس میں 99 ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 بنائی۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 469 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا، سیکرٹری ایجوکیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

سیکرٹری اسکولز پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔ 

سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں ہورہی ہیں۔

سیکرٹری اسکولز  پنجاب نے بتایا کہ 10 جنوری 2025  تک اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی، اسکولوں میں موسم سرما کے لیے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔ 

واضح رہے کہ پچھلے سال موسم سرما کی چھٹیاں شروع میں 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہیں لیکن بعد میں غیر متوقع حالات کی وجہ سے اسے بڑھا کر 9 جنوری کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll