Advertisement
پاکستان

 تحریک عدم اعتماد جمع ہونےکے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے

عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 28 2022، 11:08 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
 تحریک عدم اعتماد جمع ہونےکے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے

لاہور: اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرادی.

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ، اپوزیشن نے نمبر گیم پوری ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کیا۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک پراپوزیشن ارکان کےدستخط موجود ہیں،  تحریک عدم اعتماد رانامشہود، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر اراکین نے جمع کرائی،  تحریک عدم اعتماد جمع ہونےکے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے، تحریک جمع ہونے کے 14 دن میں اسپیکراجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

Advertisement