اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ 31 مارچ تک آر یا پار، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہو جائے گا۔ 72گھنٹے کی سیاست اہم ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 72 گھنٹے کی سیاست اہم ہے ، ڈھائی یا تین بجے معلوم ہوگا کہ آج ریزولیوشن پیش ہوگی ، اگر عدم اعتمادآج پیش ہو گئی تو پیر کے روز ووٹنگ ہو جائے گی، 29 ، 30 اور 31 تاریخ کو فیصلے ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل سب سے بڑی ریلی ہماری تھی، ن لیگ نے ہمیں ابھی تک نہیں بتایا کہ کہاں سے آئیں گے تاکہ سیکورٹی ان کو دیں، بلاول کے جلسے میں 2900 سیکورٹی اہلکار لگائے لیکن ان کے لوگ ہی نہیں تھے۔ جے یوآئی کے پاس آج کے جلسے اوردھرنےکی اجازت نہیں ہے، ان کا این او سی ختم ہوچکا ہے، مسلم لیگ (ن)ٌ کوآج کےجلسے کی اجازت ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم اپنے ٹکٹ پر لڑتے رہے ہیں اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اور ہمارے حامی عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خان اقتدار میں ہو یا نہ ہو اس کے ساتھ ہیں، میں نے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جس نے آپ کے نام پر ووٹ لیا اس کو آپ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے، گینگ آف تھری ایک دوسرے کے ساتھ نہیں تھے۔ آصف زرداری سیاست میں خرید و فروخت کے ماہر ہیں، ملکی سیاست میں آج بھٹو خاندان نہیں زرداری خاندان ہے۔ آصف زرداری اپنے گاؤں نواب شاہ میں کونسلر نہیں بن سکا تھا، آصف زرداری شاطر تھا اور تیز تھا جس نے سیاست کو کھیلا ۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل طور پر سیاست ہوتی ہے، عمران خان ایک آزاد خارجہ پالیسی پر بات کرتا ہے، شاہ محمود قریشی نے بات کی لیکن مجھے کسی خط کا علم نہیں ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ عسکری قیادت کو پاکستان کی سالمیت کی نشانی سمجھتا ہوں، ملکی اداروں کا ترجمان نہیں سپورٹرہوں، اسٹیبلشمنٹ صرف پاکستان کیساتھ ہے، ملک میں ایمرجنسی اور سندھ میں گورنرراج کا حامی تھا مگر میری تجویز مسترد کر دی گئی۔

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 4 hours ago

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- an hour ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 11 minutes ago

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹر، اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 hours ago

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
- 6 hours ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- 4 hours ago

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 18 minutes ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- a minute ago
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- an hour ago

یونان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،جھٹکے ترکیے کے مغربی علاقوں تک محسوس کیے گئے
- 5 hours ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- an hour ago
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- an hour ago