پنجاب کابینہ نے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ کسانوں سے 2200 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی جبکہ پنجاب کابینہ نے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر گندم خریداری کا ہدف مزید بڑھایا جاسکے گا اور گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ گندم خریداری مہم کیلئے صوبائی سطح پر 8 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، حکومت کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سینٹرز کی سطح پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کمیٹیاں خریداری کے عمل کی نگرانی کریں گی۔
ان کامزید کہنا تھا کہ صوبائی وزراء، مشیران او رمعاونین خصوصی متعلقہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔

پاک بنگلہ دیش ٹی 20سیریز، گرین شرٹس کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ
- 4 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر
- 4 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 8 گھنٹے قبل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل