جی این این سوشل

پاکستان

مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا:عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا:عثمان بزدار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایوان وزیراعلیٰ سے جاؤں گا تو بتاؤں گا کہ ایوان وزیراعلیٰ کیسے آیا؟ میرے سینے میں بہت راز  ہیں ، جو راز  ہی رہنے چاہئیں، بہت کہانیاں ہیں،کتاب لکھوں تو ریکارڈ فروخت ہو ، سوچ  رہا ہوں کوہ سلیمان سے7 کلب کا سفر کے عنوان سے کتاب لکھوں۔ 

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کرپشن کا ایک بھی کیس یا اسکینڈل نہیں بنا، اپنے دور میں سرکاری خرچ پر بیرون ملک وفد لےکر نہیں گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان حکم دیں تو سیاست چھوڑنےکو بھی تیار ہوں ، پارٹی نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے ان کی کامیابی یقینی بناؤں گا، کوئی بزدار گروپ نہیں صرف عمران خان کا سپاہی ہوں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں خود مستعفی ہونےکی پیشکش کی تھی،کچھ متبادل آپشنز  پربات ہوئی، میں نےکہا پارٹی اور ملکی مفاد سامنے رکھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی نے جتنا پیار دیا کبھی نہیں بھولوں گا، ارکان پنجاب اسمبلی اور بیوروکریسی کو ساتھ لےکر چلا، میرے دور  میں ہونے والے کاموں کی دستاویزی  فلم جلد جاری ہوگی۔

جرم

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دو مختلف مقامات پر دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام  کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ملک اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

 جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

نشتر اسپتال :ایڈز منتقلی  کامعاملہ ،وزیر اعلی مریم نواز کا سخت ایکشن، ایم ایس سمیت 6 افراد معطل

معطل ہونے والوں میں ایم ایس ، وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی اور دیگر سینئیرز ڈاکٹر ز شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نشتر اسپتال :ایڈز منتقلی  کامعاملہ ،وزیر اعلی مریم نواز کا سخت ایکشن، ایم ایس سمیت 6 افراد معطل

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے  نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ سے 25 مریضوں میں ایڈر کی منتقلی کے معاملے پر سخت ایکشن لے لیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نشتر اسپتال ملتان کا دورہ کیا جہاں انہیں  نیفرولوجی وارڈ سے ایڈز کی 25 مریضوں میں منتقلی کے معاملے پر مکمل بریفننگ دی گئی۔

مریم نواز  نے غفلت برتنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اس کے نتیجے میں متعدد سینیئر ڈاکٹرز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

معطل ہونے والوں میں ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر کاظم اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 سینیئر ڈاکٹرز شامل ہیں۔

جبکہ ہیڈ آف نیفرولوجی وارڈ ڈاکٹر غلام، ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر پونم، سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر عالمگیر اور ہیڈ نرس ناہید بھی معطل ہونے والے افراد میں  شامل ہیں۔

 دوسری جانب تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں معطل ہونے والے تمام ڈاکٹرز کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں، مریم نواز کی اس کارروائی کا مقصد مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور صحت کے نظام میں بہتری لانا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کا  24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں جبکہ بانی  پی ٹی آئی  نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔

واضح  رہے کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے  بانی پی  ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll