پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی:آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 29th 2022, 5:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی:آصف زرداری

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ اب وزیراعلی پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، نمبرز گیم صرف ہمارے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، نمبرز ہمارے پاس ہیں ،ان کے پاس نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی وہی پنجاب کا وزیراعلیٰ بنے گا، پنجاب میں بھی تبدیلی لائیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ق لیگ والے رات بارہ بجے مبارکباد دینے آتے ہیں ، صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں۔