جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کا تمام پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کو خط

اسلام آباد:  خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو،خلاف ورزی پر آرٹیکل 63 اے کا اطلا ق ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کا تمام پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کو خط
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان  نے  تمام  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیاہے کہ  تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو،اسمبلی اجلاس میں شرکت کی صورت میں آرٹیکل 63 اے کا اطلا ق ہوگا۔

تمام اراکین قومی اسمبلی  کو انفرادی  طور پر خط ارسال کیا گیا۔خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ   ووٹنگ کے روز تحریک انصاف کے تمام اراکین غیر حاضر رہیں، نامزد کردہ اراکین کوتحریک عدم اعتماد پر بحث میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پی سی بی کے مطابق اعظم خان کو بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران تکلیف کی شکایت ہوئی۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا آج شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

تقسیم کار کمپنی کے افسروں پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان جسمانی ریمانڈ پر  ایف آئی اے کے حوالے

گیپکو کے زیر انتظام بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر  ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا، گیپکو اہلکاروں  10 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں پر گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

تقسیم کار کمپنی  کے افسروں پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ گیپکو افسران کی گرفتاریوں کے بعد ایف آئی اے نے اپنی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کرپشن میں گریڈ 16اور 17 کے 20 افسران ملوث ہیں۔

افسران کی گرفتار کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔  ملزمان میں اصغر ، تاج انجم، نوید اکبر، فیصل وقاص، زبیر، اسد رضا، سعید ، عثمان، عمران سرفراز، مرتضی شامل ہیں۔ 

دوسری جانب گیپکو نے ایف آئی اے کے ریجنل آفس کی بجلی کاٹ دی۔ دفاتر میں اندھیرا چھا گیا۔ گیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ذمہ ایک کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں اس لئے بجلی کاٹی گئی۔ 

یادرہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بجلی کی اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔  

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ اوور بلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے،اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کا غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کرنے کا حکم

محسن نقوی کی پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر داخلہ کا  غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری  سمز  بند کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ماڈل نادرا دفاتر قائم کئے جائیں،عوام کی سہولت کے لئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹر کی پوری عمارت کا دورہ کیا اور پرنٹنگ سمیت تمام شعبوں کا معائنہ کیا۔ 

وزیرداخلہ نے  زیرصدارت اجلاس  میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دیا جبکہ پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر سہل نظام متعارف کرایا جائے، شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا پاکستان کی پہچان ہے،عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کےلیےنادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں۔پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرایا جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نادرا سٹریٹجک پلان میں شہریوں کی سو فیصد رجسٹریشن کے سلسلے میں اقدامات کی تفصیل بھی دی گئی۔ نادرا ٹیکنالوجی و انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور رجسٹریشن مراکز کے آن لائن پلیٹ فارمز کو بھی بہتر بنائے جائے گا ۔جس سے مقامی شہریوں سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ان سہولتوں تک موثر انداز میں رسائی حاصل ہو گی۔

نادرا رجسٹریشن سنٹرز پر سیلف سروس کیوسک قائم کرنے اور موبائل رجسٹریشن فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ منتخب مراکز پر شفٹوں کے اوقات کو بڑھانے اور ہفتہ وار تعطیل کے دنوں میں بھی سروس فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نادرا سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا،نادرا کے بورڈ ممبران اور نادرا کے تمام اعلی حکام نے شرکت کی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll