وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی اختلاف کو دشمنی مت سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک امتحان کا مرحلہ ہے، معاہدے میں ذاتی یا جماعتی مفاد شامل نہیں ہے۔ درخواست کرتا ہوں کہ ایسے دور ہو جہاں سیاسی مخالفت کو دشمنی نہ سمجھا جائے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بہت اہم دن ہے۔ اپوزیشن کا متحدہ جرگہ مل بیٹھا ہے۔ ایم کیو ایم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور خالد مقبول صدیقی نے کھلے دل کے ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا شکر گزار ہوں جو انہوں نے کراچی کا مفاد اور صوبہ کے مسائل دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا ہے اور اپوزیشن کے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ تاریخی فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ایم کیو ایم کا ورکنگ تعلق کا عدم اعتماد سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ کراچی اور پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان استعفی دے دیں یا کل ہی عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں۔
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چار سال قبل شروع ہونے والا ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایم کیو ایم کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اس کے ثمرات پورے ملک کو ملیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں گھٹیا روایات اور تشکیل و رسوائی، تمسخر کی سیاست رہی، ہم پاکستان میں صحتمند سیاست چاہتے ہیں۔
تحریک انصاف آج بھی احتجاج اور فساد کی سیاست کر رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
- 8 hours ago
آئی سی چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر فوج تعینات کرنے کی منظوری
- 8 hours ago
بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28برانڈز انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار
- 8 hours ago
ملک میں سیاسی استحکام اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے،پاکستان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے،وزیر اعظم
- 5 hours ago
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے امریکایا کسی اور ملک کی مدد کے طلب گار نہیں،بیرسٹر گوہر
- 7 hours ago
تحریک انتشار والے ہمارے نہیں بلکہ پاکستان کے مخالف ہیں، وفاقی وزیرعطا تارڑ
- 7 hours ago
26 نومبر احتجاج:عدالت کا بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
- 7 hours ago
سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف انجری کا شکا ر ہو گئے
- 6 hours ago
مسلسل اضافے کے بعدسونے کی قیمت میں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago
پاکستان نیوی خطے میں امن، استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے: نوید اشرف
- 2 hours ago
'میں پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں'،چاہت فتح علی خان پھر تنقید کی زد میں
- 9 hours ago
جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا
- 9 hours ago