جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکور ہیڈ کوارٹرز پشاورکا دورہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکور ہیڈ کوارٹرز پشاورکا دورہ کیا اور نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پر سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کاکور ہیڈ کوارٹرز  پشاورکا دورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پر سکیورٹی فورسز کےکردار کو  سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی شکست کے لیے قومی سوچ اور متفقہ رد عمل کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہید کیپٹن سعد بن عامر کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔

تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

100 انڈیکس 3 ہزار 357 پوائنٹس اضافے کے بعد 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 3357 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 3506 پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد سٹاک مارکیٹ منفی زون میں 94 ہزار 181 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد تمام موٹر ویز کھول دی گئیں

اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیئے گئے ہیں اور کنٹینرزکو ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے  احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد تمام موٹر ویز کھول دی گئیں

تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد موٹر وے کھول دی گئی ہے۔

اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیئے گئے ہیں، جہاں کنٹینرز موجود ہیں انہیں ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور اسلام آباد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،موٹروے ایم 11 کو لاہور سیالکوٹ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ  موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم، موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان، موٹروے ایم3 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے، ایسٹرن بائی پاس بھی کھول دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہے اور شہرکے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، دوسری جانب اسلام آباد میں ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں جہاں جہاں کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے گئے تھے، ان رکاوٹوں کو ہٹا کر تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال کی جا رہی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے رات دیر گئے حملہ کردیا، خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحے کا استعمال کیا ۔

پولیس کے مطابق 25 سے 30 خوارجی دہشت گرد لکھانی چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے تاہم پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی، پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مل کر خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، پولیس کی جوابی کاروائی نے دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا، مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے، خیبرپختونخوا بارڈر پر تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ تھیں۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس قبل ازیں بھی خوارجی دہشت گردوں کے کئی حملے ناکام بنا چکی ہے، دہشت گردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll