اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے ہونے والا معاہدہ سامنے آگیا ہے۔


ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے متن کے مطابق پیپلزپارٹی لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایکٹ میں ترامیم 30 دن میں سندھ اسمبلی سے منظور کرائی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت ایم کیو ایم کی سفارش پر کسی سیاسی فرد کو کے ایم سی کا ایڈمنسٹریٹر لگایا جائےگا، مقامی حکومتوں کے لیے فنڈز کی تقسیم این ایف سی ایوارڈ 2010 کے فارمولے کے تحت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق معاہدے میں طے ہوا ہےکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے لیے ایم کیو ایم 3 سرکاری افسران کے نام سندھ حکومت کو بھیجےگی، سندھ حکومت بھیجے گئے 3 ناموں میں سے کسی ایک کو حیدرآباد کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کرےگی، مقامی حکومتوں کی نئی حدود کا تعین باہمی مشاورت اور معاہدے کے تحت کیا جائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے متن کے تحت چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کا تقرر قانون کے مطابق باہمی مشاورت اور معاہدے کے تحت کیا جائےگا، سندھ میں افسران کے تبادلے اور تقرریاں باہمی مشاورت سےکی جائیں گی، پیپلز پارٹی صوبائی حکومت کے لیے بھی ایم کیو ایم سے مشاورت اور تحریری معاہدہ کرےگی۔
دوسری جانب ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان بھی معاہدہ ہوگیا ہے، معاہدے پر سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے دستخط کیے ہیں، معاہدے کے گواہوں میں خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ 27 نکات پر مشتمل ہے، معاہدے کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ کےشہری علاقوں کابڑا اسٹیک ہولڈر تسلیم کیاجائےگا، سندھ کے شہری علاقوں سے متعلق فیصلوں میں ایم کیو ایم سے مشاورت کی جائےگی، آئندہ انتخابات شفاف مردم شماری کے بعد کرائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے متن کے مطابق وفاقی ملازمتوں میں سندھ شہری کےکوٹے پر عمل درآمد کیا جائےگا، با اختیار بلدیاتی نظام سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائےگا، جلعی اور جھوٹے مقدمات قانون کے مطابق ختم کیے جائیں گے، تنظیمی دفاتر کھولنے کے معاملے پر ایم کیو ایم کی مددکی جائےگی، ایم کیوایم پاکستان کی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی ختم کی جائے گی۔
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 5 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 16 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 16 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 15 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 15 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 14 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 12 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 11 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل








