لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے ناراض چھینہ گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے حکومتی اتحاد کے نامزد امیدوار پرویز الٰہی سے ملاقات کرکے حمایت کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کی جدوجہد میں حکومتی اتحاد کے لیے بڑا بریک تھرو ہوا ہے جس میں درجن سے زائد اراکین صوبائی اسمبلی نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے حکومت کے نامزد امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چھینہ گروپ کے 14 اراکین پنجاب اسمبلی نے پرویز الہیٰ سے ملاقات کر کے حمایت کا اعلان کیا ہے۔ملاقات میں خواجہ داؤد سلیمانی اور غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاملات طے پاگئے ہیں اور ہم نے پرویز الہٰی کا ساتھ دینے اور ان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں ساجد احمد خان بھٹی، چوہدری ظہیر الدین، میاں اسلم اقبال، یاور عباس بخاری اور محمد بشارت راجا، ہاشم جواں بخت، سبطین خان، اختر علی ملکم میاں محمود الرشید، حافظ عمار یاسر، راجا راشد حفیظ، محمد اخلاق اور مراد راس سمیت دیگر ممبران کے نام شامل تھے۔تحریک انصاف اور ق لیگ کے نامزد وزیر اعلیٰ نے دوران ملاقات اراکین اسمبلی سے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کا پنجاب میں موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورتی اجلاس ہوا۔رکن پنجاب اسمبلی صباءصادق کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے، صباءصادق نے بتایا کہ حکمران اتحاد کے نامزد وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کا مقابلہ حمزہ شہباز کریں گے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 21 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago




