لاہور:پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے وفاقی وزیر مونس الٰہی جوڑ توڑ کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے وفاقی وزیر مونس الٰہی جوڑ توڑ کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی جہانگیر ترین گروپ کےارکان توڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی، امیرمحمد، عبدالحئی دستی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کا ترین گروپ کے مزید 3 ارکان اسمبلی سے بھی رابطہ ہے اور ترین گروپ اپوزیشن کی حمایت پر تقسیم ہیں۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے بھی ارکان سے رابطے تیز کردیے ہیں، حسین الٰہی کے بھی مختلف ناراض اراکین سے رابطے ہیں جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی خاموشی سے متعدد ارکان اسمبلی سے رابطے شروع کر رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل جہانگیر خان ترین گروپ کے اہم رکن نعمان لنگڑیال نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کریں گے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل




