لاہور : پنجاب کے برطرف گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا سب سے بڑی عالمی سازش تھی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ آج ہمارا ملک بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ، کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ ماحول میں کشیدگی آئے ، میں نے پہلے بھی گورنر شپ سے اسعفی دیا، مجھے عہدوں سے پیار نہیں ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان،پنجاب اور پی ٹی آئی ورکر روتے رہے عثمان بزدار کو تبدیل کر دو، عمران خان کو 184 ارکان میں سے کوئی بندہ پسند نہیں آیا۔ ہم سب نے ملکر عمران خان کو وزیراعظم بنایا ، میں ، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور علیم خان بھی وزرات اعلی کے امیدوار تھے ، عمران خان نے سمجھا کہ عثمان بزدار نیا پاکستان بنا سکتا ہے ، پورے پاکستان نے دیکھا کہ بزدار نیا پاکستان کس طرح بنا رہا ہے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے میں ڈبل پلے کر رہا تھا، وزیراعظم نے کہا 3 اپریل کو ہرصورت اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔
پنجاب کے برطرف گورنر نے کہا کہ میں نے جواب دیا کہ وکلا سے مشورہ کروں گا تو پھر یہ کام کروں گا، میں غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہتا تھا، میرے خلاف گالی گلوچ کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ پالیسی سب کا حق ہے لیکن ہمیں اپنی حدود میں رہنا چاہیے، دنیا بھر میں تعلقات ملک کی معاشی حیثیت دیکھ کر بنائے جاتے ہیں، ہم امریکا کی مخالفت مول نہیں لے سکتے، خدا کیلئے عالمی سیاست کو قومی سیاست میں مت لیکر آئیں، ہمیں ایک کیساتھ تعلق بنا کر دوسرے سے بگاڑنا نہیں چاہیے۔
ان کاکہنا تھا کہ جب میں نے خود استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تو برطرف کرنے کا کیا مطلب تھا، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک اس چیز کے گواہ ہیں، میری پارٹی نے میرے مشورے مانے ہوتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ساڑھے 3 سال اتنا بےاختیار تھا کہ بتا نہیں سکتا، ہم دل پر پتھر رکھ کر پھر بھی عمران خان کے ساتھ رہے ، رمضان کا مہینہ ہے، اگر میری باتیں سچ نہ ہوئیں تو قوم جو سزا دے گی منظور ہوگی۔

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 18 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 18 گھنٹے قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 19 گھنٹے قبل

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- 15 گھنٹے قبل

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 14 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 12 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 19 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 18 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 18 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)


