پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارٹی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔


ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی لیکن افسوس کہ جنرل قمرباجوہ کو ہٹانے کے لئے یہ کھیل کھیلا گیا۔
عامر لیاقت نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے جو کیا درست کیا۔ آصف علی زرداری نے ایک بار پھر “پاکستان کھپے” ثابت کر دکھایا۔ اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا،دروازے بند تھےلیکن اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیا۔بہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکرسب آئین کو جواب دہ ہیں۔سپریم کورٹ کو دیکھنا چاہیے کہ “چوکی دار” کو غدار کہا گیا، افواج پاکستان کوسڑکوں پر گالیاں دی گئیں،بلاواسطہ جنرل قمر باجوہ کو غدارکہا گیا اگر فوج غدار ہے تو قوم بھی غدار ہے میں بھی غدار ہوں تم بھی غدار ہو۔
عامر لیاقت نے الزام لگایا کہ پاکستان سے باہر بیٹھے بچوں کو ہدایات دی جاتی تھیں کہ فلاں فلاں میرے خلاف ہے،اس کوٹوئٹر، فیس بک اورانسٹاکے اکاؤنٹس سے اتنا ذلیل کرو کہ قوم سمجھے سب اسے گالیاں دے رہے ہیں۔ ہم نے شوکت خانم کو کبھی کچھ نہ کہا۔نہایت تکلیف میں ہوں، آج بہتر ہوا تھا لیکن کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا میرے پاکستان کے آئین کی دھجیاں اڑا دی جائیں گی۔

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 7 گھنٹے قبل

معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا300انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل
برطانیہ: دوران پرواز تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا
- 3 گھنٹے قبل

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف
- 4 گھنٹے قبل

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 2 گھنٹے قبل

او آئی سی اجلاس: پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کردیا، فلسطین کےدو ریاستی حل کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف
- 3 گھنٹے قبل