لاہور : تاجدارِ حرم جیسی متعدد معروف قوالیوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے معروف قوال غلام فرید صابری کو دنیا سے گزرے آج 28 برس بیت گئے۔

غلام فرید صابری نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال تھے بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔
عنایت حسین صابری کے گھر میں آنکھ کھولنے والےفرید صابری 1930 میں ہندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔انہیں بچپن سے ہی قوالیوں کا شوق تھا اور 1946 میں غلام فرید صابری نے پہلی مرتبہ مبارک شاہ کے عرس پر ہزاروں لوگوں کے سامنے قوالی پیش کی اور ان کے انداز قوالی کو بے حد سراہا گیا ۔
ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا تھا، البم میں موجود قوالی ’میرا کوئی نہیں تیرے سوا‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ستر اور 80 کی دہائی ان کے عروج کا سنہری دور تھا، اسی زمانے میں انھوں نے 'بھر دو جھولی میری یا محمد' جیسی قوالی گا کر دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوا لیا۔
سرِلامکاں سے طلب ہوئی، ملتا ہے کیا نماز میں ان کے مشہورِ زمانہ کلام رہے۔ معروف نعت (بلغ العلی بکمالہ) بھی صابری برادران نے ہی سب سے پہلی تخلیق کی تھی۔
انہوں نے فارسی زبان میں بھی بہت سے قوالیاں گائیں جن میں امیر خسرو کے کلام نمی دانم چہ منزل بود، چشم مست ، من کنت و مولااور رنگ شامل ہیں ۔ غلام فرید صابری شاعر بھی تھے اورانہوں نے کچھ مشہور قوالیاں بھی لکھیں جنہیں انہوں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ گایا ۔
اردو کے علاوہ پنجابی، سرائیکی اور سندھی زبان میں بھی انہوں نے قوالیاں گائیں۔ غلام فرید صابری 5 اپریل 1994ء کو دل کا دورے پڑنے سے خالق حقيقی سے جاملے لیکن ان کا فن شائقین موسیقی کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل







