اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نیاہاؤسنگ منصوبے سے متعلق کہا ہے کہ 25 سال پرانے پراجیکٹ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنا بڑی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں محنت کشوں میں گھر اور فلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام بہترین منصوبہ ہے ، آپ نے 25 سال پراناپروجیکٹ تیارکردیا، ذلفی بخاری اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کسی نے نہیں سوچا تھا کہ محنت کش طبقے کو گھر فراہم کیا جائے گا،۔
وزیراعظم نے کہا کہ نیا پاکستان دراصل نئی سوچ کا نام ہے ، نیا پاکستان کا مطلب معاشرے کو بااختیار بنانا ہے تاکہ زندگی کی دوڑ میں پھنسے رہنے والے طبقے کو اوپر لایا جا سکے۔ محنت کش طبقے کو کبھی کسی حکومت نے اہمیت نہیں دی لیکن ہمارے حکومت نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ہمیں ان کی فکر ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 6 گریڈ کے سرکاری ملازمین کے لیے شہر میں چھوٹا سا گھر کرنا بھی ناممکن ہے لیکن واضح کردوں کہ ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑی رکاوٹ متعلقہ قانون کو عدالت سے کلیئر کرنا تھا جس میں 2 سال لگے۔اس کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر ہوئی لیکن اب اس کی بنیاد پر بینک سے قرضے حاصل کیے جاسکیں گے۔ بینکوں نے 380 ارب روپے ہاؤس فنانسنگ کی مد میں مختص کیے ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ 5 فیصد سے زیادہ سود نہ جائے اور 20 سال تک اسی شرح پر سود اپنی جگہ رہے گا۔ اگر ملک میں سود کی شرح بڑھ بھی گئی تو لوگوں کو 5 فیصد سے زیادہ سود نہیں دینا پڑے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اب کرایہ قسطوں میں جائے گا اور مکان محنت کشوں کی ملکیت ہوجائے گا۔ جیسے جیسے حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، ہاؤسنگ پر مزید سرمایہ لگاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا اور اگر آج پاکستان کورونا وبا کے انتہائی منفی اثرات سے بچا ہوا ہے تو اس کی وجہ تعمیراتی شعبے کی ترقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس سے روزگار پیدا ہورہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نےاس موقع پر قرعہ اندازی کا افتتاح بھی کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تارکین وطن زلفی بخاری کاکہنا تھا کہ 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد ک فلیٹس اور گھر کے مالکانہ حقوق دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے 15 سو ورکرز میں فلیٹس اور گھر تقسیم کیے جائیں گے۔
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 9 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- a day ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- a day ago


