Advertisement
پاکستان

جسٹس فائز عیسی نظر ثانی کیس کی براہ راست نشریات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس کی براہ راست نشریات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔جسٹس فائز عیسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ تمام مقدمات میں براہ راست کوریج ہو۔صرف اپنے کیس کی براہ راست کوریج کی استدعا کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 19th 2021, 6:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اوروزیرقانون نے درخواست کی مخالفت نہیں کی ،اے اے جی نے حکومت، صدر، اے جی کی طرف سے مخالفت کی۔انہوں نے کہاکہ کبھی نہیں کہ تمام مقدمات میں براہ راست کوریج ہو،صرف اپنے کیس کی براہ راست کوریج کی استدعا کی ہے ،دکھاناچاہتا ہوں عدالت سب کو عوامی سطح پر قابل احتساب بناتی ہے۔

جسٹس فائزعیسیٰ نے کہاکہ جسٹس عمرعطابندیال کے علاوہ سب ججز میرے جونیئر ہیں ،پراپیگنڈاہورہاہے کہ جونیئر جج کبھی سینئر کیخلاف فیصلہ نہیں دیں گے ،کہاگیاعدالت معاملہ فل کورٹ میٹنگ میں بھجوا دے،اگرچیف جسٹس فل کورٹ میٹنگ ہی نہ بلائیں تو کیا ہوگا؟جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ 2ججز میراکیس سننے سے معذرت کرچکے ہیں،3 ججز سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبر ہیں ،تمام 5 ججز میرے حوالے سے فل کورٹ میٹنگ میں شرکت نہیں کرینگے، جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ آپ نے کیسے تعین کرلیاججز شرکت نہیں کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کہاکہ لوگ جاہل ہیں عدالتی کارروائی نہیں سمجھ سکیں گے،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ ایسے الفاظ حکومت نے استعمال نہیں کئے،آپ کابولا ہواہر لفظ میڈیا میں رپورٹ ہوتا ہے،کل آپ نے گٹر کا لفظ استعمال کیاوہ بھی میڈیا میں آیا، الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کریں آپ جج ہیں ۔جسٹس فائزعیسیٰ نے کہاکہ قائداعظم بھی اردو نہیں بول سکتے تھے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے قوم کی توہین کی،قرارداد پاکستان بھی انگریزی میں تھی لیکن لوگوں نے سمجھی اورقبول کی،قراردادپاکستان پر لوگوں نے ملک بنایاجوڈکٹیٹروں نے دولخت کردیا، کوئی عربی نہیں سمجھتا لیکن پھر بھی مسلمان بن گیا، ہر شخص اپنے بچے کو انگلش سکول میں بھیجتاہے،لسانی کارڈ کے استعمال نے ملک کو تباہ کیا،حکومتی وکیل قانونی گفتگوکریں ڈرامے بازی نہ کریں،جسٹس منظور ملک نے جاہل کاکوئی متبادل لفظ بتایاتھا،جسٹس منظوراحمد ملک نے کہاکہ میں نے تو کوئی بات ہی نہیں کی ۔  

جسٹس قاضی فائزعیسی نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئی۔ارشد ملک کی قابل اعتراض حالت میں ویڈیو کس نے بنائی؟ ڈیتھ سیل سے صولت مرزا کی ویڈیو سارے میڈیا کو دی گئی۔کوئی بحث نہیں ہوسکتی کہ پاکستان کیوں ٹوٹا ؟ حمودالرحمن کمیشن رپورٹ بھی نالے میں پڑی ہے۔ کیا طاقتور افراد کو جاہل قوم سے ڈر ہے؟جسٹس قاضی فائزعیسی نے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت سے مختصر فیصلہ جاری کرنے کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔

Advertisement
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 14 hours ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 17 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 17 hours ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • a day ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • a day ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 11 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 12 hours ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
Advertisement