Advertisement
پاکستان

شہزاد اکبر، شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا نوٹی فکیشن  معطل

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما مرزا شہزاد اکبر اور شہباز گِل کے نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اپریل 12 2022، 3:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہزاد اکبر، شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا نوٹی فکیشن  معطل

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

 دوران سماعت شہزاد اکبر نے کہا کہ ایشو یہ ہے کہ عجیب حالات میں مجھ سمیت پانچ افراد کے نام پی این آئی ایل میں شامل کیے گئے،

شہباز گِل کے وکیل نے کہا کہ اس لسٹ کے واچ لسٹ، بلیک لسٹ، اسٹاپ لسٹ سمیت 4 نام ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ بلیک لسٹ کو تو یہ کورٹ کہہ چکی ہے کہ یہ غیر قانونی ہے۔

وکیل نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب نام شامل کیے گئے اس وقت کوئی حکومت نہیں تھی۔

مرزا شہزاد اکبرنے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے سے پوچھا جائے کہ ریکوئسٹ کس نے کی ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کل تک تو کہیں نہیں جا رہے؟  انہیں بلا کر پوچھ لیتے ہیں، آپ انچارج رہے ہیں، آپ نے اس کو ختم نہیں کرایا؟

مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ میں انچارج نہیں، وزیراعظم کا مشیر برائے داخلہ رہا ہوں۔

شہباز گِل کے وکیل نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے جاتے ہیں ۔  مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ 3 دیگر لوگ سرکاری ملازم ہیں جو ویسے بھی این او سی کے بغیر باہر نہیں جا سکتے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نےشہزاد اکبر اور شہبازگل کے نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کا آرڈر معطل کرتے ہوئے اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے حکم میں کہا کہ مجاز افسران وضاحت کریں کہ کس کےکہنے پر نام واچ لسٹ شامل کیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نے سماعت کل صبح ساڑھے 10 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی۔

Advertisement
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری

مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری

  • 34 minutes ago
امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس  نے خودکشی کر لی

امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس نے خودکشی کر لی

  • 40 minutes ago
پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک

پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک

  • 2 hours ago
بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف

بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف

  • 2 hours ago
مریم نواز کا  سڑکوں  اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کا حکم

مریم نواز کا سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کا حکم

  • 23 minutes ago
نائیجیریا : آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے ،پیٹرول حاصل کرنیوالے 70 افراد ہلاک

نائیجیریا : آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے ،پیٹرول حاصل کرنیوالے 70 افراد ہلاک

  • 4 hours ago
غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع

غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع

  • 4 hours ago
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل تیار

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل تیار

  • 14 minutes ago
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ

  • 4 hours ago
ملتان ٹیسٹ  کا  تیسرا روز،پاکستانی ٹیم 157 رنز پرآؤٹ ، ویسٹ انڈیز 251 رنز کا ہدف

ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز،پاکستانی ٹیم 157 رنز پرآؤٹ ، ویسٹ انڈیز 251 رنز کا ہدف

  • 2 hours ago
عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

  • 3 hours ago
جنوبی کوریا کے معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں کا عدالت پر دھاوا

جنوبی کوریا کے معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں کا عدالت پر دھاوا

  • 5 hours ago
Advertisement