پشاور:شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس دھمکی آمیز مراسلے پر ایک کمیشن بنا دیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ یہ 6 مہینے کی سازش ہے، عدم اعتماد کے بعد اب صدر کا مواخذہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو بھی لیڈر مقبول ہوتا ہے اسے ختم کر دیا جاتا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ لوگ جو فوج کو گالیاں دیتے تھے وہ بوٹ پالش والے واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا جن کے پلیٹیں اوپر نیچے ہوتی رہیں وہ واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے جلسے کے شرکاء سے عہد لیا کہ عمران خان کے لیے شیخ رشید کے ساتھ جیلیں بھرنے کے لیے تیار رہیں۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم خان نے سوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دنیا میں بڑی قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست بنے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وہ مراسلہ خود دیکھا جس میں پاکستان کو دھمکی دی گئی، جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کو ہٹایا جائے نہیں تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے، وہ مراسلہ عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پیسے باہر پڑے ہیں ان وطن فروشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر نوجوان عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ مخالفین سے پوچھتا ہوں تم نے کس سے ٹکر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کے ساتھ دن رات کام کیا، میرے دل میں شاہ محمود قریشی کی طرح بہت سارے راز ہیں، اور یہ راز بتانے تو پڑیں گے۔ انہوں نے کہا جب عمران خان نے امریکہ کو افغانستان میں کارروائیوں کے لیے اڈے دینے سے انکار کیا تو یہ قصہ تب شروع ہوا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ نومبر کے مہینے سے امریکہ سے سازش شروع ہوئی، اور ہمارے ملک کے غدار اس سازش کا حصہ بنتے ہوئے ان کے ساتھ مل گئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کہتا ہے ہم نے کچھ نہیں کیا تو پھر کیسے ہمارے 20 غدار اراکین ان کے ساتھ ملاقاتیں کیوں کرتے رہے؟ پرویز خٹک نے کہا کہ مارچ کے مہنے میں امریکہ میں ہمارے سفیر کو بلایا گیا اور کہا گیا کہ اگر تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی حکومت چلی جاتی ہے تو پاکستان کو معافی مل جائے گی، اگر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی تو بہت برے نتائج ہوں گے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے، اور یہ کام عمران خان کے علاوہ اور کوئی نہیں کر سکتا، عمران خان کو لے کر آنا، کیونکہ یہ لڑائی اکیلے عمران خان نہیں ہم سب کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بھکاری والے بیان پر کہا کہ اس ملک کو بھکاری کس نے بنایا؟ جو خود ارب پتی بن گئے اور ملک کو بنا دیا۔ غداروں سے پوچھتا ہوں کہ پاکستان کو کیسے بیچا؟ سی پیک کو بیچا فوج کو بیچا عوام کو بیچا یا پھر جوہری طاقت کو بیچا؟ پرویز خٹک نے کہا امریکہ تمہارا ماما ہے جو لےکر آیا ہے تمہیں۔ انہوں نے کہا ہم تمہیں پاکستان کو نہیں بیچنے دیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے مخالفین کہتے ہیں امریکہ سپر پاور ہے، عمران خان کہتا ہے اللہ سپر پاور ہے
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا شہباز شریف کو سب سے پہلے مبارکباد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کیوں ملتی ہے؟ انہوں نے خود ہی اس کیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی خوددارعمران خان کو تو فون نہیں کرتا اور ان کے لیے ٹوئیٹز کرتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا یہ کہتے ہیں کہ مودی کے ساتھ بڑا پیار ہے، میں کہتا ہوں پیار ہے یا کاروبار ہے؟ انہوں نے کہا نو منتخب وزیر اعظم کہتا ہے کشمیریوں کا دفاع کروں گو، جو کشمیریوں کا قاتل ہے تم ان کو ساڑیاں بھجواتے ہو، چوریاں کھلاتے ہو رائے ونڈ بلاتے ہو۔
انہوں نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ایک دن یہ سارے میرے خلاف اکٹھے ہو جائیں گے، آج دیکھو اور ایمانداری سے بتاؤ کہ مولانا فضل الرحمان میں اور بلاول میں کیا چیز مشترک ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی پی میں کیا چیز مشترک ہے؟ ان کے نظریات نہیں ملتے صرف مفادات ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم نے ساڑھے 3 سال اسمبلیوں میں بیٹھ کر ان کی مخالفت کی اور اب جا کے ان سے ہاتھ ملا لیا۔ 16 تاریخ کا انتظار کرو کراچی آ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا عمران خان کا خوف، کرپشن کیسز میں پکڑے جانے کا خوف ان کو اکٹھا کرتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا خزانہ خالی ہوا اور شریف اور زرداری خاندان کی تجوریاں بھر گئیں۔ انہوں نے کہا یہ دونوں خاندان قوم کے بیوپاری ہیں۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ساڑھے 3 سال یہ کہتے رہے کہ الیکشن کرواؤ تمہارا مینڈیٹ جعلی ہے، اور اب عمران خان الیکشن کے لیے تیار ہے تو یہ الیکشن کی طرف نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا عوام اس بار عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے جتوائیں گے۔ دھمکی آمیز مراسلے پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس ایک کمیشن بنا دیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا
- ایک گھنٹہ قبل

فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف اکساتے ہیں،گرفتار دہشتگر د کے انکشافات
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کے نام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش،10ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل

اوچ شریف: بس کی ٹکر سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق
- 3 منٹ قبل

انسانیت کیخلاف جرائم کیس: عدالت نے مفرور وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- ایک گھنٹہ قبل

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع
- 30 منٹ قبل

نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل

بنگلا دیش کی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو انسانیت سوز جرائم پر مجرم قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید چودہ روز کی توسیع
- 43 منٹ قبل










