وزیراعظم شہباز شریف کی ایم کیو ایم پاکستان کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کی پیشکش
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کی پیشکش کردی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کے دورے کے موقع پر کی اس دوران انہوں نے متحدہ سے اسپیکر کی نشست پر تعاون بھی مانگا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کی ترقی کے لیے وفاق اور صوبے کو مل کر چلنا ہوگا ، سندھ اور خصوصا کراچی کی ترقی کے لیے ایم کیو ایم کو ہر مشاورتی عمل میں شامل رکھا جائے گا ، ایم کیو ایم کے لیے ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ حاضر ہے ، امید ہے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں بھی ایم کیو ایم کا تعاون جاری رہے گا ۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کے لیے بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہنچے تھے جہاں ایم کیو ایم قیادت نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئیر ڈپٹی کنوینر عامر خان، سید امین الحق، ڈاکٹر فروغ نسیم اور کنور نوید جمیل کے علاوہ اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، مولانا اسعد محمود، احسن اقبال اور دیگر نے شرکت کی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 13 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش و وفات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل شروع
- 2 گھنٹے قبل

یو اے ای نے بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کروا دیا
- ایک گھنٹہ قبل
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 14 گھنٹے قبل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل

میکسیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری
- 2 گھنٹے قبل