- Home
- News
ترجمان پاک فوج کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں: امریکہ
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ امریکا اورپاکستان کے 75سال سے وسیع تر باہمی تعلقات ہیں اور امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے متفق ہیں، سازش سے متعلق ہمارا پیغام اورموقف واضح ہے۔ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے بلکہ پرامن جمہوری اصولوں اورانسانی حقوق کوسپورٹ کرتے ہیں۔
محکمہ خارجہ کا ترجمان نے کہا کہ امریکا پرلگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ پاکستان میں سیاسی حکومت کی تبدیلی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔
ان کامزید کہناتھا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کرپاکستان اورخطے میں امن اورخوشحالی کے لئے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
گزشتہ روز اہم پریس کانفرنس میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ہے، فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، یہ سازش نہ پہلے کبھی کامیاب ہوئی تھی اور نہ اب ہوگی۔
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 4 hours ago
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 4 hours ago
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 4 hours ago
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 4 hours ago
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 4 hours ago
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 4 hours ago