کراچی : مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری ہے ، ملک میں بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔


تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کروادی ۔ (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی ہے ،
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، بجلی کی پیداواری لاگت 94 ارب روپے رہی، فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ ایل این جی سے پیداہونےوالی بجلی کی لاگت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی ، 17 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں ایران سے بجلی درآمد کی گئی جبکہ 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسزکی نذرہوگئی ۔
منظوری کی صورت میں صارفین پر30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا اس درخواست پر 27 اپریل کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 15 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 16 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 17 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 12 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل










