برلن : جرمنی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے پیش نظر جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دُنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، اس سلسلے میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل کا کہنا ہے کہ صورتحال بہت مشکل ہوتی جارہی ہے ، ملک میں جاری بڑھتے کیسز کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا۔ جرمن چانسلر نے ان علاقوں میں دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں ایک ہفتے میں 100 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور وہاں ایک لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں ۔جرمنی میں خاص طور پر کم عمر افراد میں انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ، حالیہ پابندیوں میں نرمی اور برطانیہ میں پائے جانے والے زیادہ آسانی سے منتقل ہونے والے کیسز کی وجہ سے صورتحال خراب ہورہی ہے ۔
کورونا وائرس کے دوران پابندیوں میں تاخیر کے باعث یورپ شدید خطرات سےدوچار ہے، مزیداموات سےبچنے کے لیے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کا دوبارہ نفاذ شروع کیا جاچکا ہے۔فرانس میں رواں ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ ملک کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ گذشتہ لاک ڈاؤن جیسا سخت نہیں ہوگا اور لوگوں کو گھروں سے باہر ورزش کرنے کی اجازت ہوگی۔
پولینڈ میں کل سے 3 ہفتوں کا جزوی لاک ڈاؤن شروع ہوگا جبکہ اسپین نے ایسٹر کی چھٹیوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔اٹلی میں بھی کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر دوبارہ لاک داؤن لگا دیا گیا ہے ۔ اطالوی وزیر اعظم ماریو دراگی نے 15 مارچ سے پورے ملک میں اسکول، دوکانیں اور ریسٹورنٹس بند کردیے ہیں ۔ انہوں نے اپنی عوام کو کووڈ 19کی ایک نئی لہر سے بچاؤ کی تلقین کی ہے۔ایسٹر کی چھٹیوں کے دوران 3 سے 5 اپریل تک سارے ملک میں مکمل شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اٹلی میں ویکسی نیشن کے پروگرام کو بھی متعددبار التوا کا سامنا ہے۔
برازیل میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہے جس کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ چھوٹی عمر کے بچوں کے اسکول کھولنے کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 28 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور27 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 17 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- ایک دن قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 19 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- ایک دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 19 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 21 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 20 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 21 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 18 گھنٹے قبل














