مجھےسب اچھاہےکی رپورٹ دی جاتی ہے لیکن آج دیکھا کہ گاؤں کا راستہ خراب ہے۔


نواب شاہ: سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ پانچ روپے پاکستانی کے مساوی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اس لیے شروع نہیں کیا کہ چھوٹی سڑکیں اور ٹرام بنالوں۔
انہوں ںے نواب شاہ کے قریب واقع گاؤں میں منعقدہ استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھےسب اچھاہےکی رپورٹ دی جاتی ہے لیکن آج دیکھا کہ گاؤں کا راستہ خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے گاؤں گاؤں جا رہا ہوں تا کہ پتہ چلے کہ سڑکیں کیسی بنی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میرے لوگوں نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، صدربنا تو بلوچستان کے غم بہت کم کیے لیکن بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں اب بھی بہت سے مسائل ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ مسائل کا حل طاقت کے ذریعے نکالتا ہوں، میں آپ لوگوں کے سامنے سرخرو ہوا، اگر بھاگ جاتا تو اپ کہتے اچھا تووہ تم ہو جو لندن میں رہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے لوگوں سے ہمیشہ محبت کی ہے اور کرتا رہوں گا، مجھے اپنے کارکنوں سے کوئی بھی دور نہیں کرسکتا، حلقے کےلوگوں نےمجھے ووٹ دے کرایوانوں تک پہنچایا۔
قبل ازیں انہوں ںے زرداری قبیلے کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پر پہلی کامیابی حاصل کر لی، اب آگے کی طرف بڑھنا ہے۔
زرداری قبیلے کے معززین سے ملاقات کے دوران سابق صدر کو وفد کے اراکین نے مبارکباد دی جس کے جواب میں انہوں نے بھی معززین کے وفد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زرداری قبیلے نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی آپ کے لیے کام کیے ہیں، آئندہ بھی آپ کے مسائل کے حل کو ترجیح دوں گا، سیاسی طور پر پہلی کامیابی حاصل کی اب آگے کی طرف بڑھنا ہے۔
سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ درس گاہوں کے قیام اور اسپتالوں کی تعمیر سے متعلق نواب شاہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 17 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل






