اسلام آباد: رمضان المبارک ختم ہوتے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔


اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال، بیسن اور کھجور پرسبسڈی ختم کردی گئی ہے ۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دال ماش 278 اور دال مونگ 170 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ بیسن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے بیسن اب 170 سے 190 روپے کلو ہوگیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہواہے جب کہ مختلف برانڈ کا فی لیٹر دودھ بھی 20 روپے مہنگا ہوا ہے۔
کھجور کا500 گرام پیکٹ10 روپے مہنگا کردیا گیا ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر950گرام چائے کی پتی67 روپے تک مہنگی کردی گئی، سفید زیرہ200 گرام کی قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ جبکہ 50 گرام الائچی کی قیمت18 روپےتک بڑھادی گئی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر400 گرام مسالے کی قیمت میں36 روپے جبکہ لال مرچ 200 گرام 18روپے،100گرام ہلدی کی قیمت 4 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق مختلف برانڈ کے 1500 ملی لیٹر کے شربت کی بوتل 51 روپے تک مہنگی ہوئی ہے جبکہ شیمپو14 روپےتک مہنگا کردیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری، اطلاق کردیا گیا۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago







