افغانستان میں سیلاب سے تباہی : پاکستان نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ بھجوادی
اسلام آباد: پاکستان نے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے افغانستان کے 12 صوبوں کیلئے ضروری ہنگامی امدادی سامان کے ساتھ سی ون تھرٹی طیارہ کابل بھیج دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق رواں ہفتے ملک میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں کم سے کم 22 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔
کابل میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے ٹوئٹر پرجاری ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان نے آج پہلا سی ون تھرٹی طیارہ افغانستان روانہ کیا ہے ، امدادی سامان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خیموں، اشیائے خورونوش اور ادویات شامل تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزید امدادی سامان لے کر ایک اور طیارہ افغانستان روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف نے پڑوسی ملک کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کرے گا۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 9 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل







